جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںآج کے دن شاہینوں نے دشمن کا غرور فضاؤں میں پاش پاش...

آج کے دن شاہینوں نے دشمن کا غرور فضاؤں میں پاش پاش کرکے نئی تاریخ رقم کی،محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن  نقوی نےاپنےپیغام میں کہا آج کے دن شاہینوں نے دشمن کا غرور فضاؤں میں پاش پاش کرکے نئی تاریخ رقم کی،1965 کو فضائی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع  کرنے والے شاہینوں کو سلام۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن  نقوی نے 7 ستمبر یوم فضائیہ کے موقع پر پیغام میں کہا آج کے روز پاک فضائیہ نے دشمن کی عددی برتری کو جذبے، مہارت اور یقین سے شکست دی،ایم ایم عالم نے لمحوں میں دشمن کے 5 طیارے زمیں بوس کرکےدنیا کو حیرت میں ڈالا،1965 کے 60 برس بعد مئی 2025 میں بھی پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔

محسن نقوی نےمزیدکہا معرکہ حق میں دشمن کے 6 جنگی طیارے مارگرانا شاہینوں کا تاریخی کارنامہ ہے، پاک فضائیہ کے پائلٹس،انجینئرز اورٹیکنیشنز قوم  کا سرمایہ افتخارہیں،پاکستان کے شاہین قوم کی امیدوں، وقار اور دفاع کی پوری ذمہ داری نبھاتے ہیں، سپوتوں کی قربانیوں،غیرمتزلزل حوصلے اور بلند عزم پر ہر پاکستانی کوفخر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ان شاہینوں کی بہادری اور قربانی کی بدولت پاکستان کی فضائیں محفوظ ہیں،پاک فضائیہ کے شاہینوں کی خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے