کوئٹہ : شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے بعد آل پارٹیز کے رہنماوں محمود خان اچکزئی ، سردار اخترمینگل ،کبیر محمد شہی ، اصغرخان اچکزئی اور دیگر نے اہم پریس کانفرنس سے خطاط کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد جارہی رکھیں گے۔ رہنماوں نے "8 ستمبر کو صوبہ بھر میں شٹرڈاون ، سڑکوں پر احتجاج اور جلسوں کا اعلان کیا۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں قتل کرنے والے وہی عناصر ہیں جو جمہوریت سے خائف ہیں ۔ہم آئین کے دفاع کے لیے کھڑے ہیں۔ جلسہ کرنا ہماا بنیادی آینی حق ہے۔ "اگرحکمران ایک اور 8 اگست کا ڈرامہ دہرانا چاہتے ہیں، تو جان لیں کے ہم جابر حکومت خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ "ہمیں آقا اور غلام کا نظام قبول نہیں ۔ ہمارے وسائل پر ہمارے بچوں کا حق ہے اور ہم اپنے حقوق پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل نے کہا کہ 2 ستمبر کو افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہم اپنے خون میں لت پت کارکنوں کو نہیں بھول پائیں گے۔
یہ پہلا واقعہ نہیں، کئی بار ایسا ہو چکا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرے۔
"ہم پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، سیاست پر قدغن لگائی جا رہی ہے، ملک حکومت کے کنٹرول سے نکل چکا ہے۔”
نیشنل پارٹی کے رہنما کبیر محمد شھی نے کہا اگر ہمارے جلوس پر دھماکے ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ملک کا تھنک ٹینک کسی اور ایجنڈے پر ہے۔ عوام کو ان کے وسائل اور حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
اصغر خان اچکزئی نے کہا "سیاست کو یہاں کے عوام سے نہیں، صرف وسائل سے پیار ہے۔ اب کھل کر بات کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ہم کسی کے دشمن نہیں لیکن نام نہاد حکومت نوکروں کی حکومت ہے۔”
رہنماؤں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 ستمبر کو پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، کالے جھنڈے اٹھائیں، اور سڑکوں پر نکل کر اپنے حقوق کی آواز بلند کریں۔

