شاہوانی اسٹیڈیم سریاب سانحہ ،بی این پی کا تین روزہ سوگ کا اعلان، آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان آج تین ستمبر کو پشتونخوامیپ کے دفتر میں کیا جائیگا. اعلامیہ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی چوتھی برسی کی مناسبت سے شاہوانی اسٹیڈیم سریاب میں جلسے کے بعد خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 13 سے زائد کارکنوں اور دوستوں کی شہادت اور ستر سے زائد ساتھیوں کا زخمی ہونا کسی کم نہیں. اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس سانحے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے آج تین ستمبر دوپہر ایک بجے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ان انسانیت سوز اور وحشیانہ اقدامات کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین مشترکہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے پارٹی اعلامیہ کے مطابق تین روزہ سوگ میں پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا.

