جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 میجر سمیت 5 اہلکار...

ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 میجر سمیت 5 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ہڈور گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ آج صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 میجر سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر شہداء میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے 20 منٹ کی پرواز کی تھی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا، شہید افراد کے ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں، شہداء میں پائلٹس شاہد سلطان اور ریٹائرڈ ونگ کمانڈر آفتاب شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے