بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںصدر مملکت نے11ویں این ایف سی میں تبدیلی کی منظوری دیدی، محفوظ...

صدر مملکت نے11ویں این ایف سی میں تبدیلی کی منظوری دیدی، محفوظ علی خان بلوچستان سے رکن نامزد

اسلام آباد: صدرِپاکستان آصف زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

‏‎‏‎بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو 11ویں این ایف سی کا رکن نامزد کیا گیا تھا۔

صدر  آصف علی زرداری نے نئی نامزدگی کی منظوری دے دی جس کے بعد پچھلی منظوری منسوخ ہوگئی۔

اس کے علاوہ صدر نے کرمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور صوبوں کے ایک ایک ماہر کو بھی کمیشن میں شامل کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے