جمعہ, جنوری 23, 2026
ہوماہم خبریںپنجاب میں سیلاب سےکرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آگیا حکام نے...

پنجاب میں سیلاب سےکرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آگیا حکام نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو دریاؤں کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت

پنجاب میں دریاؤں کے بہاؤ  میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ 

ضلع نارووال میں سیلابی پانی کے باعث کرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آگیا جس کے باعث پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے اور حکام نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو دریاؤں کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلع ننکانہ صاحب میں دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کےمقام پرپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پانی کے بہاؤ میں اضافے سےمتعدد دیہات زیرآب آگئے ہیں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے