جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںبھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ...

بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ

بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ نے بھارت کے الرٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کو ایک مرتبہ پھر سیلاب کے خطرے سے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے ہریکے میں دریائے ستلج میں ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے اور ہائی فلڈ کی پیشگی اطلاع دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشن نے 25 اگست کو دریائے ستلج میں ہائی فلڈ کی اطلاع دی ہے، اس سے قبل بھارت نے 24 اگست کو دریاے توی میں بڑے سیلابی ریلے کی اطلاع دی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد سیلابی صورتحال کے حوالے یہ اہم رابطے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے مطابق سیلاب کی اطلاع دیے جانے کے بعد پانی چھوڑنے پر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجےکا سیلاب برقرار ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطا بق ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

اس کے علاوہ دریائےسندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے جب کہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ادھر دریائے ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے باعث پنجاب کے کئی دیہات زیرِ آب آگئے۔

متاثرہ اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق دیہاتیوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج نے سرحد کے قریب علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

بہاولنگر ضلع کی تحصیل منچن آباد کے علاقوں وزیرا گدوکا، میکلوڈ گنج میں سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، خاص طور پر دھان، تل اور چارہ جات کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے