شمالی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے ایک گھر میں کھلونا نما بم پھٹ گیا، دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے کھلونا نما بم گھر پہنچنے اور دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

