جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںپاکستان کیساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے: بھارتی وزیر...

پاکستان کیساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے۔

نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو عوامی انداز میں چلایا ہو۔

بھارتی وزیر خارجہ نے آپریشن سندور کے موقع پر امریکا سے کال کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حقیقیت ہے اس وقت فون کالز کی گئیں اور امریکا کی جانب سے کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ فون کالز دیگر ممالک کی جانب سے بھی کی گئیں، یہ کوئی خفیہ نہیں، امریکا کی جانب سے کی گئی ہر فون کال میرے ایکس اکاؤنٹ پر ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے