جمعرات, اکتوبر 9, 2025
ہوماہم خبریںوزیرخارجہ اسحٰق ڈار سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے چھٹے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے ہمراہ افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے محمد صادق بھی ہیں۔

اس اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے خاص طور پر تجارت، علاقائی روابط اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ دونوں ممالک کے مابین امور پر تبادلہ خیال کے لئے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے