شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی سب ڈویژن میں تحصیلدار کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیلدار شیواہ جاوید اللہ وزیر کو میرعلی بائی پاس روڈ سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم کا کہنا ہے کہ تحصیلدار کو بہت جلد رہا کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ بازیاب کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔

