جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںیوکرینی صدر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے

یوکرینی صدر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔

یوکرینی صدر نے امریکی صدر کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ہم سب اس جنگ کو جلدی اور محفوظ طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا اور یورپی دوستوں کے ساتھ یکجہتی روس کو حقیقی امن کے لیے مجبور کرے گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان دو طرفہ ملاقات آج دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر (امریکی وقت کے مطابق) وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔

پاکستانی وقت کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات رات 10 بجکر 15 منٹ پر ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سہ پہر 3 بجے یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں بھی شریک ہوں گے۔

پاکستانی وقت کے مطابق ٹرمپ کی یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات آج رات 12 بجے ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے