بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے دوران ہوا، جو کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی، ریلوے انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جب کہ ٹریک کی بحالی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس دھماکے کے بعد بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ آج (10 اگست) کو پشاور سے کوئٹہ اور کل کوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس بھی معطل کردی گئی ہے، جعفر ایکسپریس 13 اور 14 اگست کو بھی نہیں چلے گی۔
کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کی سروس کو بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، کوئٹہ سےکراچی کے لیے بولان میل 17 اگست سے بحال کی جائے گی۔