اتوار, اگست 10, 2025
ہوماہم خبریںعرب لیگ اور او آئی سی کی غزہ پر فوجی کنٹرول کے...

عرب لیگ اور او آئی سی کی غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت

عرب لیگ اور  اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے 2 روز قبل وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔

اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کیخلاف پاکستان سمیت آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی نے بھی کھل کر  مخالفت کی تھی۔

اب عرب لیگ اور او آئی سی بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوں نے غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔

دونوں تنظیموں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طاقت کے ذریعے قبضہ عالمی قوانین کے منافی ہے، غزہ پراسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

حماس کا ردعمل

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر شب خون کے مترادف قرار دیا تھا۔

حماس نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ اسرائیل کو کسی صورت غزہ پر مکمل کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اصل مقصد فلسطینیوں کا قتل عام کرنا اور بے دخلی کا ہے، نیتن یاہو یرغمالیوں کو اپنے مفادات پر قربان کرنا چاہتے ہیں، مزاحمتی تنظیم کے مطابق وہ دشمن کے خلاف آخر تک لڑتے رہیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے