ہفتہ, اگست 9, 2025
ہوماہم خبریںدونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر...

دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چینلج

وزیردفاع خواجہ آصف نے طیارے گرانے کے بھارتی دعوے پر ردعمل میں دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کسی ایک بھی پاکستانی طیارے کو بھارت نے نہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا، سربراہ بھارتی ائیرفورس کے تاخیری دعوے جتنے غیرمعقول اتنے ہی غیر موزوں وقت پرکیےگئے ہیں، تین ماہ تک اس نوعیت کا کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ دیں اور غیر جانبدار مبصرین نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیل کے نقصان کا اعتراف کیا، بھارتی طیارے تباہ ہونے کے یہ اعترافات مختلف ذرائع سے سامنے آئے جن میں عالمی رہنما، بھارتی سیاست دان اور غیرملکی انٹیلی جنس جائزوں میں اعترافات شامل تھے ۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے، ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا،  پاکستان نےبھارت کے ڈرون تباہ کیے اور پاکستان نے تیزی سے کئی بھارتی فضائی اڈوں کو بھی ناکارہ بنایا۔

ان کا کہنا تھاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کےجانی و مالی نقصانات بھی نسبتاً کہیں زیادہ تھے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کو دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج کردیا اور کہا کہ اگرحقیقت پرسوال ہے تو دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرےکی آزادانہ تصدیق کرائیں کیونکہ ہمارا گمان ہے کہ آزادانہ تصدیق سے وہ حقیقت عیاں ہو جائے گی جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم، پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں، اس قسم کے مزاحیہ بیانیے اندرونی سیاسی فائدے کیلئے گھڑے جاتے ہیں اور  ایسے بیانیے ایک ایٹمی خطے میں اسٹریٹجک غلطی کے سنگین خطرات کوبڑھا دیتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے