ہفتہ, اگست 9, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںٹرمپ نے 15 اگست کو روسی صدر سے ملاقات کا اعلان کر...

ٹرمپ نے 15 اگست کو روسی صدر سے ملاقات کا اعلان کر دیا

واشنگٹن : امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سےملاقات کا اعلان کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر یپوٹن سے ملاقات کریں گے ۔

امریکی اخبار کے مطابق صدرپیوٹن نے امریکا سے کہا کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے جبکہ ٹرمپ نےکہا کہ ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے