ہفتہ, اگست 9, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکی ٹیرف کے بعد مودی کا پیوٹن سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات...

امریکی ٹیرف کے بعد مودی کا پیوٹن سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے پر گفتگو

امریکا سے تجارتی محاذ آرائی کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

بھارتی وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روس سے اسٹریٹجک شراکت داری کو  مزید مضبوط کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔

روسی صدر سےگفتگو کے بعد بھارتی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کی اپنے دوست ولادیمیر پیوٹن سےکافی اچھی اور تفصیلی گفتگو ہوئی اور  روس کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔

نریندر  مودی نےکہا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے دو طرفہ ایجنڈے اور  شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت پر  بھی گفتگو کی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےکہاکہ وہ رواں سال 23ویں بھارت، روس کی سالانہ کانفرنس کےلیے ولا دیمیر پیوٹن کی میزبانی کو تیار  ہیں، انہوں نے یوکرین پر تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرنے پر  روسی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔     

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم کا روسی صدر  سے رابطہ ایسا وقت میں ہوا جب امریکی صدر  نے روس سے تیل کی خریداری نہ روکنے پر بھارت پر  اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔

امریکا کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے