جمعرات, اگست 7, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان حکومت کا پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے درمیان ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس کے روٹ پر مشاورت مکمل ہوگئی اور عملی اقدامات جلد ہوں گے۔

حکومت بلوچستان نے پاکستان ریلویز سے انجن اور بوگیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے 6 ماہ میں انجن اور بوگیوں سمیت ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز ٹرین سروس عوام کو باعزت، سستی اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گی، پیپلز ٹرین سروس سے مقامی افراد کو بہترین اور معیاری سفری سہولتیں فراہم ہوں گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سریاب تا کچلاک پیپلز ٹرین عوام کی سفری سہولتوں میں جدت کا نیا دور ثابت ہو گی، پیپلز ٹرین سروس کے ہر مرحلے کی ذاتی نگرانی کر رہا ہوں، تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے