جمعرات, اگست 7, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی: جعلی "لیاقت مکھن" تیار کرنے والا...

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی: جعلی "لیاقت مکھن” تیار کرنے والا کارخانہ سیل

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی: جعلی "لیاقت مکھن” بنانے والا کارخانہ دھر لیا گیا !
جعلی برانڈڈ مکھن، مضر صحت مارجرین اور جعلی لیبارٹری رپورٹس بھی برآمد — عوامی صحت سے کھلواڑ ناقابلِ برداشت قرار
بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے جان محمد روڈ پر خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے معروف کمپنی کے جعلی مکھن تیار کرنے والے کارخانے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ مذکورہ پروڈکشن یونٹ میں معروف برانڈ (لیاقت مکھن) کے نام سے جعلی مکھن، مارجرین اور کریم تیار کرکے بعدازاں بازار میں فروخت و سپلائی کی جارہی تھیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ریاض ناصر کی زیر نگرانی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جعلی مکھن، مضر صحت مارجرین، ناقص پیکنگ میٹریل، غیر معیاری کریم اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ ابتدائی جائزے سے معلوم ہوا کہ کارخانے میں صفائی ستھرائی کا کوئی معیاری نظام موجود نہیں تھا جبکہ خام مال کی اسٹوریج بھی انتہائی غیر صحت بخش طریقے سے کی جا رہی تھی۔اتھارٹی حکام کے مطابق پروڈکشن یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس بھی جعلی نکلے جبکہ اشیاء کی پیش کی جانے والی لیبارٹری رپورٹس بھی خود ساختہ تھیں جو کہ صارفین کی صحت کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے فوری طور پر کارخانے کو سیل کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ کارخانے سے حاصل کیے گئے مکھن کے نمونے تفصیلی لیبارٹری تجزیے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ مکھن کے معیار کےحقائق کو مزید واضح کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا کارروائی سے متعلق کہنا ہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ، معیاری اور خالص خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات متحرک ہے۔ جعلی اور مضر صحت خوراک تیار کرنے والے عناصر بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے چھپ نہیں سکتے، ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی،ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کے مطابق معیاری و خالص خوراک کا حق ہر شہری کو دلانا اتھارٹی کا واحد مشن ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے