جمعرات, اگست 7, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان سے ایران کیلئے پہلی بار فیری سروس کا لائسنس جاری

پاکستان سے ایران کیلئے پہلی بار فیری سروس کا لائسنس جاری

اسلام آباد: پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک نجی کمپنی نے فیری سروس چلانے کے لیے درخواست دی تھی جس کا فیصلہ 7 سال بعد ہوا اور اب کمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔ 

اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب ،عمان، عراق اور  یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔

وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے تجارت، لاجسٹکس اور سفر کو فروغ ملے گا، پاک، عراق فیری سروس تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگی، ایران اور جی سی سی ممالک سے فیری روٹس پر کام جاری ہے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے