ہفتہ, اگست 9, 2025
ہوماہم خبریںایران: جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں...

ایران: جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی

ایران میں جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کےجرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی حکام نے سزائے موت پانے والے روزبہ وعدی کو عدالتی کارروائی اور سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد پھانسی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والے جاسوس پر الزام تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران مارے گئے جوہری سائنس دان کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

واضح رہے کہ ایران حالیہ برسوں میں کئی ایسے افراد کو گرفتار اور سزا دے چکا ہے جن پر اسرائیل یا مغربی ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ایران کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے