غزہ میں غذائی قلت اور بھوک سے اموات 200 کے قریب پہنچ گئیں۔
غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور بھوک سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں غذائی قلت اور بھوک سے 96 بچوں سمیت کل 193 افراد اب تک غذئی قلت سے دم توڑ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں غیر ملکی امدادی ایجنسیوں کو کام کرنے سے روک رکھا ہے اور خوراک کی تقسیم صرف اسرائیلی اور امریکی انتظامیہ کے تحت کی جارہی ہے۔
غزہ میں خوراک کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فوج اور امریکی کانٹریکٹرز کی جانب سے خوراک کے لیے کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کے واقعات بھی پیش آئے جن کی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور صبح سے اب تک ہونے والے حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔