جمعرات, اگست 7, 2025
ہوماہم خبریںحکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا...

حکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف

پشاور: مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام ترفسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پُرامن احتجاج ریارڈ کرایا،کل عوام کا سمندر سڑکوں پر دیکھ کرجعلی حکومت کے کانپیں ٹانگ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے،  لاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا، شریف خاندان کا سیاسی مستقبل صرف فارم 47 سے جڑا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، علی امین گنڈاپور،  پارٹی قیادت اور عوام اب عمران خان کی دوسری کال کے منتظر ہیں، ہم دوبارہ نکلیں گے، چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور جانا ہو۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے