منگل, اگست 5, 2025
ہوماہم خبریںبذریعہ سڑک ایران جانے پرجائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی: خواجہ...

بذریعہ سڑک ایران جانے پرجائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بذریعہ سڑک ایران جانے پرجائز  وجوہات کےسبب پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اہل تشیع بھائیوں کے بذریعہ سڑک ایران جانے پرجائز وجوہات کےسبب پابندی عائد کی، ہم نے ایرانی حکومت کو کہا ہے کہ وہ کوئٹہ سے پرواز چلائے جس کے بعد ایران نے کوئٹہ سے زائرین کے لیے ایک پرواز شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوتھا دن ہے اشتہار دیا ہےکہ ہماری نجی فضائی کمپنیاں بھی ایران کے لیے پرواز چلاسکتی ہیں، ہم نے نجی لائسنس ہولڈرز کو بھی اجازت دی ہے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے براستہ بلوچستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی، براستہ بلوچستان اربعین کے لیے زائرین ایران یا عراق نہیں جاسکتے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان سے جانے والے 40 ہزار زائرین عراق، شام اور ایران جاکر کہیں غائب ہوگئے۔ 

اس خبر پر وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان کے پاس غائب ہونے والے زائرین کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، عراق، ایران اور شام نے بھی پاکستان سے یہ مسئلہ اٹھایا تھا، اب حکومت نے زائرین کو منظم کرنےکے لیے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا ہے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے