منگل, اگست 5, 2025
ہوماہم خبریںپھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں...

پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کی رہائی سے متعلق کہا ہےکہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اور  اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے۔ 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی، کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کےاندرہے، احتجاج کریں ، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے  تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے، آپ آگاہ کریں تو ہم سکیورٹی دیں گے، ڈپٹی کمشنر کو ڈاک کے ذریعے تین روز قبل آج کے احتجاج کا خط ملا، اس خط پر لکھے نمبروں پر کسی سے رابطہ نہ ہوا۔ 

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر میٹنگ کی،  میٹنگ میں سب کوکہا کہ ان سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا، میڈیا سے رات 10 بجے خبر ملتی ہےکہ کے پی ہاؤس میں اکھٹے ہوں گے اور اڈیا لا جائیں گے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ مجمع اکٹھا ہو اور یہاں سے اڈیالا جیل یا کسی جگہ پر حملہ کرے، یہ اپنے پروگرام سے متعلق ہمیں اطلاع کیوں نہیں دیتے، انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے، یہ ہر اس دن اور موقع پر احتجاج کرتے ہیں جس دن سے پاکستان کا کوئی قومی مفاد وابستہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، مجھے آج کے دن تک عمران خان کے بچوں کے نائیکوپ یا ویزے کا ٹریکنگ نمبر نہیں دیا گیا۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے