نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 9 اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات سے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں ہرگز ختم نہیں ہو سکتیں۔ یہ قراردیں کشمیر کی آزادی تک برقرار رہیں گی۔
اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے خدشہ ظاہر کیا کہ مودی سرکار کسی بھی وقت کشمیر کو یونین ٹریٹری قرار دے سکتی ہے۔ اس مذموم کوشش ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا اور یہ فیصلہ کشمیری خود کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے جارحیت کی جس کا اللہ کے مدد سے پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔ ہم نے دشمن کے چھ طیارے گرا کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ البتہ دوبارہ کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال لیں گے۔