پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا،...

ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو انے پشاور پولیس کی یوم شہدا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس کے افسران اور جوان ہماری حفاظت کےلیے اپنی جان قربان کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس عام دہشت گردوں سے مقابلہ نہیں کررہی، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔

علی امین گنڈاپور نے شہدا کی فیملیز کیلیے 50 ہزار روپے فی فیملی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء پیکیج کو بڑھایا ہے، خواہش تھی کے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شہداء کے ورثا کو ایک، ایک اپلاٹ دوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے، دنیا میں ان قربانیوں کی مثال نہیں ملتی، ہم نے پولیس کی تنخواہ کی کمی کی شکایت بھی ختم کردی اور بجٹ میں پولیس کی تنخواہ کو بنجاب پولیس کے برابر کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد شہدا اور پولیس زخمیوں کا فنڈ پولیس کے پاس موجود ہوگا، کسی فنانس جانے کیا ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس کی تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہماری پولیس اور فوج دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس بجٹ 124 سے 158 ارب روپے کردیا ہے، جبکہ پولیس میں 12 فیصد شہدا کوٹہ کر دیا ہے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے