پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںافغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بناء پر ملتوی

افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بناء پر ملتوی

اسلام آباد: افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستانی و افغان سفارتی حکام نے وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ تکنیکی بنیاد پر مؤخر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ نے آج پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر اسلام آباد آنا تھا، ملا امیر متقی نے یہ دورہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پرکرنا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیرخارجہ کے دورے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے