کوئٹہ میں جعلی کولڈرنکس تیار کرنے والی خفیہ فیکٹری کا پردہ فاش
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کیچی بیگ قمبرانی روڈ پر بڑی کارروائی
معروف کمپنیوں کی جعلی مشروبات تیار کرنے والی خفیہ فیکٹری پکڑی گئی، ہزاروں لیٹر مضر صحت کولڈرنکس برآمد
مذکورہ یونٹ میں Sting, Sprite , Dew اور Coca-Cola ,Fanta کی جعلی اور مضر صحت مشروبات تیار کی جا رہی تھیں
کارخانے سے ہزاروں لیٹر مضر صحت کولڈرنکس، لیبلز , خالی بوتلیں اور فلنگ مشینیں برآمد
مضر صحت جعلی کولڈرنکس کی بڑی مقدار تلف و ضبط کرکے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا، مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع
جعلی کولڈرنکس کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں سپلائی کی جارہی تھیں
ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی
مضر صحت مشروبات انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار ، صحت دشمنوں کے خلاف اتھارٹی کا بھرپور ایکشن بلا امتیاز جاری رہے گا
ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے وقار خورشید عالم
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو محتاط رہنے اور جعلی اشیاء بنانے والے عناصر کی شکایات رپورٹ کرنے کی اپیل