ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریں”ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود بھارت روسی تیل کی خریداری جاری رکھے...

”ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود بھارت روسی تیل کی خریداری جاری رکھے گا“

بھارتی حکام نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رکھیں گے، اور اس حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ یہ بیان اُس وقت آیا جب صدر ٹرمپ نے بھارت کو روس سے تیل خریداری نہ روکنے کی صورت میں اضافی پابندیوں کی دھمکی دی تھی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا، جو میں نے سنا ہے، بھارت اب روس سے تیل خریدنا بند کر دے گا۔ میں نہیں جانتا کہ یہ درست ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ اچھا قدم ہوگا۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق تاہم، بھارتی حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی حکومت نے تیل کی کمپنیوں کو روس سے تیل کی درآمدات کم کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی۔

بھارت کے وزیر خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہمارے مختلف ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اپنی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں کسی تیسرے ملک کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ بھارت اور روس کا تعلق مضبوط اور آزمودہ ہے۔

یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں بہت اضافہ کیا ہے۔ اس وقت روس بھارت کا تیل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے اور بھارت کی تیل کی درآمدات کا ایک تہائی حصہ روس سے آ رہا ہے۔ بھارت روزانہ دو ملین بیرل سے زیادہ خام تیل خرید رہا ہے اور چین کے بعد روس کا دوسرا سب سے بڑا تیل خریدار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو دھمکایا تو بھارت نے اپنے امریکی اور یورپی اتحادیوں کو قائل کیا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری عالمی تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے فائدہ مند ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس بات کو تسلیم کیا کہ یہ حکمت عملی عالمی سطح پر قیمتوں کے توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوئی ہے، خاص طور پر جب کہ یورپی یونین اور گروپ آف سیون نے قیمتوں کی ایک حد مقرر کر رکھی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے