آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی،قومی خود مختاری اورسرحدوں کے دفاع پرکوئی سمھجوتہ نہیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نےملتان گریژن کا دورہ کیا،جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں بھی شرکت کی،فیلڈمارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نےجنگی تیاریوں پراطمینان کا اظہارکیا،جوانوں کے اعلیٰ جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اورجنگی صلاحیت کو سراہا،قومی خود مختاری اورسرحدی سالمیت کےتحفظ کے لیےپاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈمارشل عاصم منیرکی سول سوسائٹی اورماہرین تعلیم کےساتھ انٹرایکٹو نشست ہوئی،شرکا سے خطاب میں سپہ سالار نےکہاہائبرڈ وارفیئر سےنمٹنے کیلئے قوم کےہرفرد کا کردار اہم ہے،قومی اتحاد، سول ملٹری ہم آہنگی اور "ہول آف نیشن” اپروچ ہی ہائبرڈ خطرات کا مؤثر جواب ہے ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملتان کور کےافسروں اور جوانوں سے ملے،ان کے بلند مورال ، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں کو سراہااورکہاکہ پاک فوج جدید جنگ کےتقاضوں سے ہم آہنگ اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے ۔