اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںنئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ میں مہنگائی کی شرح میں...

نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.9 فیصد کا بڑا اضافہ

نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی کی شرح 2.9 فیصد بڑھ گئی جس کے بعد گزشتہ ماہ مہنگائی کی سالانہ شرح 4.07 فیصد ہوگئی ۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جون 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ جولائی 2024 میں 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 2.15 فیصد اور شہروں میں مہنگائی میں 3.45 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.53 فیصد اور شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 4.43 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے جولائی کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان لگایا تھا ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے