ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ...

پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں، پاک چین شراکت داری مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تذویراتی تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں، پاک چین تعلقات غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہیں، بدلتے تذویراتی ماحول کے باوجود پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور ناقابل شکست رہی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے دفاع، سیکیورٹی اور قومی تعمیر و ترقی میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ منفرد ہے، دونوں ملکوں کے درمیان رشتہ آزمودہ اور ہر بدلتے علاقائی و عالمی چیلنج کے باوجود انتہائی مضبوط ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کا کردار اہم ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے  پاک چین تذویراتی شراکت داری کے لیے بھرپور حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی اور تذویراتی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ اور چینی سفارتخانے کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پُرتپاک خیرمقدم کیا اور  پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے