ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںوزیراعظم کا پاکستان-امریکا تجارتی معاہدے پر صدر ٹرمپ کا خصوصی شکریہ

وزیراعظم کا پاکستان-امریکا تجارتی معاہدے پر صدر ٹرمپ کا خصوصی شکریہ

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معایدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس ڈیل میں قیادت کا کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا، ’میں پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ روز واشنگٹن میں کامیابی سے طے پانے والی تاریخی تجارتی ڈیل میں لیڈر شپ رول ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ مستقبل میں پاک-امریکا پائیدار شراکت داری کو نئی وسعت بھی دے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے