روس میں 8.8 شدت کے خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی 9 فٹ بلند لہریں شہر سیویروکوریلسک سے ٹکراگئیں، بندر گاہ تباہ ہوگئی، کیورل کے جزیرے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
روس میں 8.8 شدت کے زلزل کے بعد بحری الکاہل میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، روس نے کیورِل کے جزیرے میں ایمرجنسی نافذ کردی، نو فٹ سے زائد بلند لہریں مرکزی شہر سیویروکوریلسک سے ٹکرا گئیں، سونامی کی زد میں آکر بندرگاہ تباہ ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ہوائی اور کیلیفورنیا بھی سونامی کی لہروں کی زد پر ہیں، ہوائی میں لہروں کی بلندی 5.7 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں۔
امریکی حکام نے ہوائی کے کاہولوی ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کردی۔
جاپانی حکام کے مطابق روس میں زلزلے کے بعد پیدا ہونیوالے سونامی کا خطرہ کل تک برقرار رہے گا۔