ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںمزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام...

مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نےمزدور کی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سیکرٹری لیبراینڈہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مزدور کی تنخواہ 37 ہزار روپےکرنےکانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ حکومت نےبجٹ میں عام مزدورکی تنخواہ37ہزار روپے کرنےکااعلان کیا،حکومت کی جانب سے اعلان کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا۔

انڈسٹریزحکومتی اعلان کےمطابق ادائیگیاں کررہی ہیں،سال2017 میں مزدورکی اجرت کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،حکومتی نوٹیفکیشن کےمطابق مزدور کی کم سےکم اجرت22 ہزار روپےمقرر ہے،نوٹیفکیشن کے بغیر انڈسٹریز37 ہزار روپے ادائیگی کی پابند نہیں۔

استدعا ہےعدالت حکومت پنجاب کو فوری طور پر کم سےکم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکا حکم دے، عدلات نےسیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سےجواب طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے