ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںوزیراعظم نے شاہ زیب رند کے والد کو 50 لاکھ روپے کا...

وزیراعظم نے شاہ زیب رند کے والد کو 50 لاکھ روپے کا چیک دے دیا

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیرمحمد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کےلئے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور ان کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے انعامی رقم نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

شاہزیب کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے سیاستدان کرپٹ ہیں، ماضی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کے لیے 50 لاکھ روپے کا انعام جبکہ ان کے ٹریننگ کیمپ اور مستقبل کے مقابلوں کی تیاری کے لیے آٹھ کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ سب جھوٹ تھا، مجھے ان سے ایک پیسہ نہیں ملا۔

جس پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے شاہ زیب رند مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ سب بظاہر ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بلاجواز تاخیر پر معذرت خواہ ہیں، آپ جیسے کھلاڑی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں اور ہم آپ کی کامیابیوں کی قدر کرتے ہیں۔ آپ نے ملک کو بہت عزت دی ہے اور ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے