اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںجبل نورالقرآن سے منسوب جھوٹے دعوے کی کوئی حیثیت نہیں ‘انتظامیہ

جبل نورالقرآن سے منسوب جھوٹے دعوے کی کوئی حیثیت نہیں ‘انتظامیہ

کوئٹہ : جبل نور القرآن ایک رجسٹرڈ اور معتبر دینی ادارہ ہے،حال ہی میں بعض عناصر کی جانب سے ایک بے بنیاد اور من گھڑت پریس کانفرنس کے ذریعے یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ جبل نور القرآن کے ساتھ بطور خادم وابستہ ہیں، جو سراسر جھوٹ اور گمراہ کن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان افراد کا جبل نور القرآن سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ ماضی میں اس ادارے کا حصہ رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک مخصوص قبضہ مافیا کی سازش ہے، جو ادارے کی نیک نامی اور خدمات کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔جن زمینوں کی بات کی جا رہی ہے، وہ جبل نور القرآن کے حدود میں شامل ہی نہیں۔ ان جھوٹے دعوو¿ں کا مقصد صرف عوام اور متعلقہ حکام کو گمراہ کرنا ہے۔ہم حکومت بلوچستان اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور مو¿ثر کارروائی کی جائے، تاکہ وہ آئندہ کسی رجسٹرڈ دینی ادارے کے نام کو اپنے مذموم عزائم کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے