اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںسابق چیف جسٹس نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

سابق چیف جسٹس نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ملٹری کورٹس کے سزایافتہ ملزمان کو 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا قانون نہیں بنایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹ کیس کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم دیا، 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے اپیل کا حق دینے کا قانون نہیں بنایا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جواد ایس خواجہ نے اپنے وکیل خواجہ احمد حسین کے توسط سے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے