ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان گرفتار

بلوچستان: حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے، جنہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کاروائیوں میں ملزمان سے مجموعی طور پر 39 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، غیر ملکی کرنسی کی مد میں 6 ہزار 47 ملین ایرانی ریال، 15 لاکھ 56 ہزارعراقی دینار، 8 ہزار 800 افغانی، ایک ہزار کورین وان، 400 ترکش لیرا اور 144 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی ملے ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل تھے، جن سے کے قبضے سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے