ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریں آزاد فلسطینی ریاست کی راہ ہموار ہونے لگی، اقوام متحدہ کی دوریاستی...

 آزاد فلسطینی ریاست کی راہ ہموار ہونے لگی، اقوام متحدہ کی دوریاستی کانفرنس آج ہوگی

سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی دوریاستی کانفرنس آج نیویارک میں شروع ہوگی۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

فلسطینی عوام کی عظیم قربانیاں رنگ لانے لگیں، آزاد فلسطینی ریاست کی راہ ہموار ہونے لگی۔ سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ٹو اسٹیٹ کانفرنس آج شروع ہوگی۔  

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان 1967 کی سرحدوں اور مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت کےساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کا کانفرنس کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ سعودی قیادت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے کوشاں ہے ۔ ٹو اسٹیٹ کانفرنس سے عالمی قراردادوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی ۔ خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔

عالمی سطح پر اس کانفرنس کو آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنےکی جانب اہم ترین اور تاریخی قدم قرار دیا جارہا ہے ۔ کانفرنس سے عشروں پر محیط تنازع کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے نئی سیاسی کوششوں کی امید کی جا رہی ہے۔

فرانس کےصدر میکرون نے چند روز قبل فلسطین کو باقاعدہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکا عندیہ دیا ہے۔ آئرلینڈ، بیلجیئم اور اسپین سمیت چند یورپی ممالک پہلے ہی فلسطین کو آزادریاست تسلیم کرچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔۔ کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ نیتن یاہو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو حماس کےلئے تحفہ قرار دیا دیتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے