اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی شرح میں...

بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی شرح میں بڑی کمی

ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلو چستان انعام الحق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو  وائرس کی موجودگی کی شرح تیزی سے کم ہو  رہی ہے۔

انعام الحق کے مطابق صوبے میں پولیو وائرس کی شرح کم ہو رہی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی شرح 98 سےکم ہو کر 17فیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال 23 میں سے 4 علاقوں کے پانی کے نمونوں میں پولیو  وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تاہم پو لیو کاکوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

انعام الحق کے مطابق پو لیو کے تدارک کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز تحسین کے مستحق ہیں جبکہ پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے غذائی قلت کا شکاربچوں کیلئے محفوظ اور مؤثر ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے