اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںدہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، محسن نقوی: کوئٹہ

دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، محسن نقوی: کوئٹہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے امن و امان کی مجموعی صورت حال اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی، صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے، سب ورژن اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں، سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔

اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) بلوچستان، آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی نارتھ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اسپیشل برانچ اور لیویز کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے