اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںافغانستان نے پاکستان کے ساتھ بھارت کو برآمدات کی اجازت نہ دینے...

افغانستان نے پاکستان کے ساتھ بھارت کو برآمدات کی اجازت نہ دینے کا معاملہ اٹھادیا

افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو برآمدات کی اجازت نہ دینےکامعاملہ اٹھادیا، پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے بعدنئی پالیسی سے افغانستان کوآگاہ کردیا جس کے تحت پاکستان کے راستے بھارت کےساتھ تیسرے ملک کی تجارت پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق افغان نائب وزیر صنعت و تجارت کی سربراہی میں وفد نے 21 سے 23 جولائی 2025 کو اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے سیکریٹری تجارت کی سربراہی میں وفد کے ساتھ پاکستان کے راستے بھارت کو برآمدات کی اجازت نہ دینے کا معاملہ اٹھایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد نے نشاندہی کی کہ افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے 2010 کے تحت افغانستان کی برآمدات کو واہگہ کے ذریعے بھارت جانے کی اجازت تھی تاہم پاکستان مئی2025 سے واہگہ کےذریعے برآمدات کی اجازت نہیں دے رہا۔

ذرائع کےمطابق پاکستانی حکام نے افغان وفد کوآگاہ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے بعد نئی پالیسی اپنائی ہے جس کے تحت پاکستان کے راستے تیسرے ملک کی بھارت کےساتھ تجارت پرپابندی لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نےبھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کے بعد مئی2025 میں بھارت کےساتھ ہر قسم کی تجارت پر پابندی لگادی تھی۔

پاکستان نے بھارتی مصنوعات کی پاکستان کے ذریعے زمینی، سمندری اور فضائی راستے درآمد پرپابندی لگادی تھی جبکہ بھارتی مصنوعات کی تیسرے ممالک سے درآمد اور پاکستان کے ذریعےکسی تیسرے ممالک برآمد پربھی پابندی لگائی گئی تھی، پابندی کا اطلاق زمینی ، فضائی اور سمندری راستے پر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے