اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںطلاق یافتہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا...

طلاق یافتہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کے موبائل سے ویڈیو بھی برآمد:کوئٹہ پولیس

سیریس کرائم انوسٹی گیشن نے طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ کی رہائشی خاتون (س )18جولائی کو ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا کہ میری 2022میں طلاق ہوئی میرے دو بچے ہیں میں اپنے بچوں کے ہمراہ اکیلی رہائش پذیر ہو میرے جانے والے کے ذریعے اختر محمد روڈ کے رہائشی وارث سے واقفیت ہوئی اور ہمار فون پر رابطہ شروع ہو گیا ایک روز وہ مجھے گاڑی میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر واقعہ سروس اسٹیشن لے گیا جہاں ایک کمرے میں ہم بیٹھے اس نے کولڈرنگ میں کوئی نشہ آور چیز ملا دی جس کے پینے کے بعد میں بے ہوش ہو گئیاور بے ہوشی میں اس نے میرے ساتھ زیادتی کی جبکہ صبح مجھے ہوش آیا تو میں نے اس معافی مانگتے ہوئے شادی کا وعدہ کیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ میں اس کو بار بار شادی کا کہتی تو وہ ٹالٹا اور پھر اس نے مجھے جان سے مارے کی دھکیاں دینا شروع کر دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کیا جس پر ایس ایس پی سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ ملک اصغر عثمان نے ایس پی عبدالصبور آغا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارث کو گرفتار کرلیا پولیس نے بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے ویڈیو بھی برآمد ہوئی مزید تفتیش کی جاری ہے ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے