ایران نے جوہری تنصیبات پرحملوں کے باوجود یورینئم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویومیں کہا ایران امریکا سے مذاکرات کے لیے تیارہے،،فی الحال امریکا سے براہِ راست مذاکرات کا ادارہ نہیں،یورینئم کی افزودگی ترک نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا جس کی وجہ سے 12 روز ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری رہی، اسرائیلی حملہ سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان مزاکرات کے 5 دور ہوچکے تھے