اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںکوئٹہ : دشت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے...

کوئٹہ : دشت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بچے مصور کاکڑ کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو اس کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے ساتھ لے جایا جارہا تھا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کےتبادلے میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مزید دو دہشت گرد بھی مارے گئے، مارے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے تھا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ، بارود برآمد ہوا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے