بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 2 قبائل میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ کے مطابق توت اڈا میں 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،دونوں فریقین کی جانب سے بھاری ہتھاروں کااستعمال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دو قبائل میں تصادم اور فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تصادم رکوانے کیلئے ایف سی طلب کی گئی، جبکہ لیویز فورس نے علاقے کا محاصرہ کیا۔
تاہم بعد ازاں عمائدین پر مشتمل جرگہ نے فریقین میں صلح کرا دی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اور عمائدین نے مسلح افراد سے علاقہ خالی کرالیا، لیویز اور ایف سی نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تصادم میں زخمی 14 افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔