وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اور مرد قتل واقعہ میں 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوٹس لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا تھا سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو میں دکھائے جانے والے مقتولین کی شناخت ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خاتون اور مرد کے قتل واقعہ میں اب تک 11 ملزمان گرفتار کیےجاچکےہیں، آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے۔