اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںکوئٹہ کے علاقے جبلِ نور میں بم حملہ، آئی ایس پی آر...

کوئٹہ کے علاقے جبلِ نور میں بم حملہ، آئی ایس پی آر سے وابستہ میجر انور کاکڑ شہید

کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے جبلِ نور میں دہشتگردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پاک فوج کے افسر اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز:آئی ایس پی آر:سے وابستہ میجر انور کاکڑ کی گاڑی کو مقناطیسی بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میجر انور کاکڑ معمول کی ڈیوٹی پر تھے جب ان کی گاڑی کے ساتھ نصب کیا گیا مقناطیسی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو منظم دہشتگردی قرار دیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شہید افسر کی میت کو مکمل اعزاز کے ساتھ منتقل کیا گیا

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے